اپنی ویب سائٹ یا بلاگ کیسے بنائیں

اپنی ویب سائٹ بنانا ہر اس بندے کی خواہش ہوتی ہے جو تھوڑا بہت لکھنا جانتا ہو یا جس کے پاس ایسا کچھ ہو جس کی تشہیر بذریعہ ویب سائٹ کرنا چاہتا ہوں۔ عموماً لوگ بلاگ سپاٹ یا ورڈ پریس کا فری ورژن استعمال کرتے ہیں لیکن اس میں کئی مسائل ہیں، مثلاً آپ کی ویب سائٹ کا ایڈریس کافی لمبا ہوتا ہے جس میں ورڈ پریس یا بلاگ سپاٹ کا لفظ بھی شامل ہوتا ہے، جیسے xyz.blogspot.com وغیرہ۔ ایسی ویب سائٹ پر ہوسٹنگ فراہم کرنے والی کمپنی اپنے اشتہارات بھی ڈال سکتی ہے جبکہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ویب سائٹ کو Customize  کرنے کے لئے وہ ٹولز وغیرہ فراہم نہیں کئے جاتے جو باقاعدہ ڈومین نیم خریدنے کی صورت میں آپ کو فراہم کئے جاتے ہیں۔ آپ اپنی ویب سائٹ کو ایک خاص حد تک ہی Customize کرسکتے ہیں۔ ایک اور بڑا مسئلہ فراہم کی جانے والی میموری کا ہوتا ہے۔ اپنا ڈومین نیم خرید کر آپ ساتھ اچھا خاصا میموری سپیس بھی خرید رہے ہوتے ہیں جو کہ آگے بہت کام آئے گا۔ ان سب باتوں کے علاوہ اور بھی کئی فیچرز ہوتے ہیں جن تک پریمیم کسٹمرز کو رسائی حاصل ہوتی ہے۔

ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ فراہم کرنے والی کئی ویب سائٹس کام کررہی ہیں۔ ورڈ پریس خود مفت ہوسٹنگ کے ساتھ پریمیم ویب ہوسٹنگ سروس بھی فراہم کرتا ہے جس میں اپنا ذاتی ڈومین نیم شامل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ Godaddy ایک مشہور و معروف کمپنی ہے جو کہ ہمارا انتخاب ہے۔ گوڈیڈی کے پاس آپ کے لئے کئی عمدہ آفرز ہیں لیکن جس آفر کی ہم بات کریں گے وہ صرف ایک ڈالر فی مہینہ  میں ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ کی سروسز کی آفر ہے۔ اس میں ایک سال کے بعد ری نیو کرنے پر آپ کو تقریباً آٹھ ڈالر فی مہینہ ادا کرنے ہوں گے۔

ڈومین نیم کا انتخاب

ویب سائٹ بنانے کے لئے سب سے پہلے کوئی مناسب سا ڈومین نیم سوچنا ہوتا ہے۔ اگر آپ ایک سادہ سی بلاگ ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو ڈومین نیم آپ کا اپنا نام بھی ہوسکتا  ہے۔ زیادہ تر لوگ یہی کرتے ہیں۔ اگر آپ کا بلاگ کسی خاص موضوع سے متعلق ہے تو زیادہ بہتر آپشن یہ ہے کہ اس موضوع سے ملتا جلتا نام منتخب کیا جائے۔ مثلاً میرا بلاگ چونکہ ٹیکنالوجی اور فوٹوگرافی سے متعلق ہے اس لئے اس کے نام میں ان دونوں الفاظ کی مختصر شکلیں موجود ہیں۔ اگر آپ کوئ آن لائن بزنس کرنا چاہتے ہیں تو نام اسی کی مناسبت سے رکھیں۔ یاد رکھیں کہ ڈومین نیم سرچ انجن کے حوالے سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ جس قسم کی ویب سائٹ آپ بنانا چاہ رہے ہیں، سوچ سمجھ کر اس سے متعلق کسی ڈومین نیم کا انتخاب کریں۔

ویب ہوسٹینگ

اگلے مرحلے میں آپ کو ڈومین نیم اور ویب ہوسٹینگ کی سروسز خریدنی ہیں۔ اس کے لئے جیسا کہ پہلے ہم نے ذکر کیا، گوڈیڈی کی ایک ڈالر فی مہینہ آفر  سب سے بہتر آپشن ہے۔ تو مندرجہ ذیل لنک پر جا کر ڈومین نیم سرچ اور خریداری کریں۔ دی گئی ہدایات کو غور سے پڑھیں اور اسی کے مطابق اپنی خریداری مکمل کریں۔ احتیاط اس لئے ضروری ہے کہ غلطی سے آپ کہیں صرف ڈومین نیم ہی خرید نہ لیں جس کے ساتھ ویب ہوسٹینگ کی سہولت نہ ہو۔

Web hosting and domain name registration with godaddy

سب سےپہلے پیج پر آپ کو تین آفرز نظر آئیں گے۔ ان میں سے پہلا آفر، ایک ڈالر فی مہینہ منتخب کریں۔

Godaddy $1/mo web hosting

اگلی سکرین پر آپ کو اپنا ڈومین نیم سرچ کرنا ہوتا ہے۔ ٹیکسٹ باکس میں اپنا منتخب کردہ ڈومین نیم لکھ کر سرچ کریں، اگر دستیاب ہے تو آپ خریداری کرسکتے ہیں بصورتِ دیگر آپ کو کوئی اور ڈومین نیم منتخب کرنا ہوگا۔

Select your domain name. Godaddy

ڈومین نیم دستیاب ہونے کی صورت میں اگلی سکرین پر آپ کو اس کی دستیابی اورقیمت کا بتادیا جائے گا۔ پہلے سال کے لئے ڈومین  نیم کی رجسٹریشن مفت ہوتی ہے، تاہم کچھ معروف الفاظ پر مشتمل ڈومین نیمز کی اضافی قیمت ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کا منتخب کردہ ڈومین نیم بلا قیمت دستیاب ہے تو اسے منتخب کریں اور آگے بڑھیں۔

Select your domain name. Godaddy

Select and Continue پر کلک کرنے سے آپ کا شاپنگ کارٹ آپ کے سامنے آجائیگا جو کچھ یوں دکھائی دے گا۔

Buy $1/month web hosting and domain name with godaddy

 

اس میں سے Office 365 Starter Email نامی آئٹم ریمو کردیں جبکہ ڈومین نیم رجسٹریشن کی اور ویب ہوسٹنگ کی مدت ایک سال رہنے دیں۔ْ یہاں پر آپ ایک سال سے زائید تک کے لئے بھی ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ کی خریداری کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ایک سنجیدہ بلاگر ہیں تو بہتر ہے ایک سال سے زیادہ مدت کے لئے خریداری کریں۔ اس صورت میں ویب ہوسٹینگ اور ڈومین نیم رجسٹریشن دونوں کی مدت بڑھا دیں۔ مزید آگے جانے سے پہلے آپ کو رجسٹر یا لاگ ان ہونا پڑے گا۔ بہتر ہے آپ ویب ہوسٹینگ خریدنے  سے پہلے گوڈیڈی ڈاٹ کام پر رجسٹر ہوجائیں۔

ایک سال کے لئے خریداری کرنے کی صورت میں آپ کا شاپنگ کارٹ کچھ یوں نظر آنا چاہئے۔

Buy $1/month web hosting and domain name with godaddy

 

اس مرحلے پر آپ کو اپنے ماسٹر کارڈ یا پے پال وغیرہ سے پیمنٹ کرنی ہوگی۔ جو بھی طریقہ آپ کے دسترس میں ہو وہ منتخب کریں اور Complete Purchase پر کلک کریں۔ پیمنٹ کا جو بھی طریقہ آپ استعمال کررہے ہوں، اس کے مطابق اس عمل کو مکمل کریں۔ چند لمحوں میں آپ کو تصدیقی ای میل موصول ہوجائیگی۔

اب آپ کو ویب ہوسٹینگ تک رسائ حاصل ہونی چاہئے۔ Web Hosting پر کلک کریں۔

Web Hosting and cPanel. Godaddy

اب اپنا نیا “سی پینل” بنائیں۔

Create cPanel. Godaddy

اگلے پیج پر ڈراپ ڈاؤن لسٹ سے اپنا خریدا گیا ڈومین نیم منتخب کریں اور نیکسٹ پر کلک کریں۔

Setup Your cPanel. Godaddy

اگلے مرحلے میں اپنا ڈیٹا سنٹر منتخب کریں۔ بہترآپشن یہ  ہے دنیا کے جس حصے میں آپ رہتے ہیں وہیں کا ڈیٹا سنٹر منتخب کریں۔

Select your data center. godaddy cpanel setup

آپ کے ویب سائٹ کی بنیادی سیٹنگز مکمل ہوگئیں۔ اب اگلے مرحلے میں ورڈ پریس اکاؤنٹ بنانا اور ورڈ پریس انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ اگلے پیج پر ورڈ پریس کے لئے یوزر نیم اور پاس ورڈ منتخب کریں۔ اس یوزر نیم اور پاسورڈ کو یاد رکھیں۔ اسی سے آپ اپنی ویب سائٹ کی ایڈمن سائڈ تک رسائ حاصل کرسکیں گے۔

Setup wordpress account. godaddy

اگلے پیج پر ویب ایپلی کیشنز Tab میں ورڈ پریس کا انتخاب کریں۔ اگلے پیج پر Install this Application کا بٹن دبادیں۔

Install WordPress. Godaddy

Install WordPress. Godaddy

Install WordPress. Godaddy

لیجئے۔۔۔۔۔ آپ کی ویب سائٹ تقریباً تیار ہوگئی۔  اپنے ویب سائٹ کا ایڈریس اپنے براؤزر کے ایڈریس بار میں ٹائپ کرکے چیک کریں، ورڈ پریس کے ڈیفالٹ تھیم کے ساتھ ایک سیمپل پوسٹ کے ساتھ آپ کی ویب سائٹ آن لائن ہوچکی ہوگی۔ اب اس سے آگے جو کچھ کرنا ہے وہ ورڈ پریس میں کرنا ہے۔ جہاں ایک اچھا سا تھیم ڈھونڈ نا، پلگ انز انسٹال کرنا، ویب سائٹ کو Customize کرنا، پوسٹس لکھ کر پبلش کرنا اور ڈھیر سارے کام آپ کے منتظر ہیں۔

اپنے ویب سائٹ کے ایڈمن اکاونٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اپنے براؤزر میں مندرجہ ذیل ایڈریس انٹر کرکے اپنے ورڈ پریس یوزر نیم اور پاس ورڈ کے ساتھ لاگ ان ہوجائیں اور ورڈ پریس کے ساتھ کھیلیں جو کہ یقیناً آپ کے لئے ایک دلچسپ کھیل ہوگا۔

www.YourDomain.com/wp-admin

YourDomain کی جگہ اپنا ڈومین نیم لکھیں۔

Comments

comments

2 Comments on “
اپنی ویب سائٹ یا بلاگ کیسے بنائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *