موبائل فون سے اردو کیسے لکھیں؟

موبائل فون سے اردو لکھنا آج کی ایک اہم ضرورت بنتی جارہی ہے۔ رومن اردو میں لکھی تحریریں چاہے سوشل میڈیا پر ہوں یا کسی بلاگ وغیرہ پر، کوئی بھی اسے پڑھنے کی زحمت نہیں کرتا۔ ایسا ہی معاملہ سوشل میڈیا پر کمنٹس وغیرہ کا ہے۔
کمپیوٹر پر اردو لکھنا کافی اسان ہوگیا ہے لیکن موبائل پر اردو کیسے لکھی جائے، بہت دوستوں کو اس حوالے سے مشکل پیش آتی ہے۔ اس ٹیوٹوریل میں ہم تفصیل سے موبائل پر اردو لکھنے کا طریقہ سمجھا دیتے ہیں۔
سب سے پہلے آپ کو اردو کی بورڈ انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ اس کے لئے ہم نے سویفٹ کی (Swiftkey) کیبورڈ کا انتخاب کیا ہے۔ سویفٹ کی کیبورڈ بہت عمدگی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا کی بورڈ ہے جس کی الفاظ کی تجویز کرنے کا نظام بہت عمدہ ہے۔ یہ آپ کے زیادہ تر ٹائپ کردہ الفاظ کو چاہے کسی بھی زبان اور رسم لخط میں ہوں، مخفوظ کرتا ہے اور ساتھ ساتھ اپ کے الفاظ کے استعمال کے حوالے سے بھی معلومات ذخیرہ کرتا رہتا ہے۔ ان معلومات کی بنیاد پر یہ آپ کو تجاویز دیتا ہے۔ اس کے الفاظ تجویز کرنے کا نظام اتنا موثر ہے کہ کبھی کبھی تو بندہ پورے پورے جملے ہی ان تجاویز کی مدد سے لکھ لیتا ہے۔  تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

سب سے پہلے گوگل پلے سے اس لنک پر سویفٹ کی کیبورڈ انسٹال کرلیں یا پھر اس ڈراپ باکس لنک سے اے پی کے فائل ڈاون لوڈ کرکے اپنے فون میں انسٹال کریں۔

انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد سویفٹ کی کیبورڈ لانچ کرلیں، مندرجہ ذیل سکرین سامنے آجائے گی۔ اس میں سے پہلا آپشن منتخب کریں۔

سویفٹ کی فعال کریں

اگلی سکرین پر سیٹنگز میں سویفٹ کی کیبورڈ کو فعال کردیں جو سرخ دائرے میں نظر آرہا ہے۔

سویفٹ کی فعال کریں

اس کے بعد سویفٹ کی کیبورڈ کو اپنے ڈیفالٹ کی بورڈ کے طور پر منتخب کریں۔

سویفٹ کی بطور ڈیفالٹ کی بورڈ فعال کریں

سویفٹ کی کیبورڈ کی انسٹالیشن اور ایکٹیویشن مکمل ہوگئی۔ اب آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں لیکن ابھی اس میں اردو زبان شامل نہیں۔ اردو زبان شامل کرنے کے لئے اسے ڈاون لوڈ کرنا ہوتا ہے۔ کی بورڈ کے اوپری بائیں کونے میں موجود تین بارز پر ٹیپ کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

سیٹینگز میں جائیں

سیٹینگز میں جائیں

سیٹنگز میں Languages میں جائیں۔

Go to Languages

یہاں پر زبانوں کی لسٹ میں اردو تلاش کریں اور سیلیکٹ کریں۔ اردو زبان ڈاون لوڈ ہونا شروع ہوجائیگی۔

اردو زبان منتخب کریں

ڈاون لوڈنگ مکمل ہوجانے کے بعد ٹاپ پر انسٹال شدہ زبانوں میں اردو بھی شامل ہوجائے گی۔ اب آپ اردو لکھ سکتے ہیں۔

انسٹال زبانوں کی لسٹ

مزید ضروری سیٹینگز

سویفٹ کی کیبورڈ انسٹال کرنے کے بعد چند مزید سیٹنگز کرنا ضروری ہیں۔ ان میں Auto Correction بند کرنا، وائبریشن وغیرہ ختم کرنا شامل ہیں۔ یہ سارے سیٹنگز کرنے کے لئے Typing میں جائیں اور وہاں سے Typing and Autocorrect میں جائیں۔

Go to Typing Settings

 

یہاں پر آٹو کریکٹ کو بند کردیں۔
Turn off Autocorrect

اس کے بعد keys میں جا کر لانگ پریس کا دورانیہ کم کرکے تین سو کے آس پاس سیٹ کریں۔ اس کی اہمیت اس لئے ہے کہ اردو کی بورڈ میں لانگ پریس پر بھی کافی سارے حروف لکھے جاتے ہیں۔ لانگ پریس کا زیادہ دورانیہ ٹائپنگ مشکل بنادیتا ہے۔

Reduce Long press duration

ان کے علاوہ وائیبریشن اور کی ساؤنڈز آف کرنا بھی بہتر رہے گا۔۔۔۔۔۔۔

Comments

comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *