کمپیوٹر پر پشتو کیسے لکھیں؟

اردو کی طرح پشتو کے لئے بھی کئی فونیٹیک کی بورڈز موجود ہیں۔ ذیل میں ہم کمپیوٹر پر پشتو لکھنے کے دو مختلف طریقوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ پہلے طریقے میں ہم باقاعدہ کی بورڈ لے آؤٹ انسٹال کرتے ہیں جس سے کمپیوٹر پر کہیں بھی پشتو لکھنا ممکن ہوجاتا ہے جبکہ دوسرا طریقہ پشتو ٹیکسٹ ایڈیٹر کا استعمال ہے۔

پہلا طریقہ

کمپیوٹر پر کہیں بھی آسانی سے پشتو لکھنے کے لئے  اس ڈراپ باکس لنک سے پشتو فونیٹیک کی بورڈ ڈاون لوڈ کریں۔

ڈاون لوڈ مکمل ہوجانے کے بعد زپ فائل سے فائلز Extract کریں اور نیچے دکھائے گئے فائل پر کلک کرکے کی بورڈ انسٹال کریں۔

پشتو کی بورڈ انسٹال کریں

انسٹالیشن مکمل ہوجانے کے بعد آپ کو کمپیوٹر ری سٹارٹ کرنا پڑ سکتا ہے۔ اپنے کمپیوٹر کے دائیں نچلے کونے میں زبانوں کے سیکشن میں دیکھیں، پشتو زبان شامل ہوچکی ہوگی۔ تاہم اس کی بورڈ کے ساتھ ایک مسئلہ یہ ہے کہ یہ کی بورڈ تو پشتو انسٹال کردیتا ہے، لیبل عربی کا دے دیتا ہے۔

اپنا کی بورڈ پشتو میں کرنے کے لئے یا تو یہی سے پشتو منتخب کرلیں، یا پھر زیادہ بہتر آپشن کے طور پر Shift + Alt کا استعمال کیا کریں۔

پشتو کی بورڈ لے آؤٹ

مندرجہ ذیل دو نقشوں میں ہم بالترتیب نارمل، یعنی شفٹ وغیرہ کے بغیر، اور شفٹ کے ساتھ پشتو کی بورڈ کا لے آؤٹ پیش کرتے ہیں۔

پشتو کی بورڈنارمل لے آؤٹ

پشتو کی بورڈ لے آؤٹ شفٹ کے ساتھ

 

دوسرا طریقہ

مضمون کے پہلے حصے میں ہم نے پشتو کی بورڈ کے حوالے سے بات کی جو کمپیوٹر میں پشتو ایسے انسٹال ہوتا ہے کہ آپ جہاں چاہے پشتو لکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی وجہ سے یہ طریقہ پسند نہیں تو دوسرا طریقہ ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر استعمال کرنے کا ہے۔ اس میں ہم صرف اُس ٹیکسٹ ایڈیٹر کے اندر ہی پشتو لکھ سکتے ہیں، اُس سے باہر صرف انگریزی اور دیگر انسٹال شدہ کی بورڈز ہی کام کریں گے۔

سب سے پہلے آپ اس ڈراپ باکس لنک سے مذکورہ پشتو ٹیکسٹ ایڈیٹر ڈاون لوڈ کریں،

پھر اسے کہیں بھی محفوظ کرلیں، انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ کوئ انسٹالر پیکج نہیں بلکہ بنا بنایا پورٹیبل سافٹ وئیر ہے۔ آپ اس کو مثلاً پروگرام فائلز میں رکھ سکتے ہیں اور ڈسک ٹاپ پر اس کا شارٹ کٹ بنا سکتے ہیں، یا ونڈو 8 اور 10 میں اسے سٹارٹ مینو میں پن کرسکتے ہیں۔

پشتو ٹیکسٹ ایڈیٹر کو سٹارت مینو میں پن کریں یا شارٹ کٹ بنائیں

پشتو لکھنے کے لئے ٹیکسٹ ایڈیٹر پر کلک کرکے چلائیں، پشتو لکھنے کے لئے کی بورڈ کی کیز کی ترتیب وہی ہے جو پہلے طریقے میں بتائ گئی۔۔۔۔

پشتو ٹیکسٹ ایڈیٹر

بشکریہ Moxet Khan

Comments

comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *