کمپیوٹر (ونڈوز اور لینکس) پر اردو کیسے لکھیں؟

اگر آپ کو انگریزی ٹائپنگ پر ذراسی بھی مہارت حاصل ہے تو آپ کمپیوٹر پر اردو باسانی لکھ سکتے ہیں۔ ونڈوز اور لینکس (یوبنٹو) پر اردو لکھنے کے لئے ایم بلال ایم کا تیار کردہ سافٹ وئیر موجود ہے جس کو چند کلکس سے انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ ذیل میں ہم دونوں پلیٹ فارمز پر اردو انسٹال کرنے, لکھنے کا طریقہ اور کی بورڈ لے آؤٹ کے حوالے سے اہم باتیں سمجھادیتے ہیں۔

ونڈوز پر اردو کی بورڈ انسٹالیشن

ونڈوز پر اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کے لئے سب سے پہلے پاک اردو انسٹالر ڈاون لوڈ کریں۔ اس لنک پر کلک کرکے پاک اردو انسٹالر پیج پر جائیں اور یہ  سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کریں۔

پاک اردو انسٹالر ڈاون لوڈ کریں

اگر یہاں سے ڈاون لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو اس ڈراپ باکس لنک سے ڈائریکٹلی ڈاون لوڈ کریں۔

ڈاون لوڈ مکمل ہونے کے بعد پاک اردو انسٹالر پر کلک کرکے انسٹال کریں۔ سافٹ وئیر انسٹال ہونے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو زبان اور دو تین فونٹس انسٹال ہوجائیں گے۔ آپ کو مزید سیٹینگز کرنے کی ضرورت نہیں، صرف کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

کمپیوٹر ری سٹارٹ ہوجانے کے بعد اردو کی بورڈ خود بخود فعال ہوجائیگا۔ آپ کے کمپیوٹر کے نچلے دائیں کونے میں زبانوں کا مینو آجائیگا جہاں سے آپ زبان تبدیل کرسکتے ہیں۔

زبان تبدیل کریں

زبان تبدیل کرنے کا اس سے زیادہ آسان طریقہ Shift + Alt استعمال کرنے کا ہے۔ اس سے بغیر کلک کئے فوری طور پر زبان تبدیل ہوجاتی ہے۔

لینکس (یو بنٹو) پر اردو کی بورڈ کی انسٹالیشن

لینکس کے لئے اردو کا الگ انسٹالر ہے۔ اس لنک پر جا کر مندرجہ بالا طریقے کے مطابق انسٹالر ڈاون لوڈ کریں،یا  پھر اس ڈراپ باکس لنک سے ڈائریکٹلی ڈاون لوڈ کریں۔

جس فولڈر میں آپ کا ڈاون لوڈ شدہ فائل پڑا ہے، وہاں رائٹ کلک کرکے Open in terminal منتخب کریں۔

Open in terminal

ٹرمینل میں مندرجہ زیل کمانڈ لکھ کر چلادیں، مانگے جانے پر اپنا پاسورڈ دے دیں، اردو کی بورڈ اور فونٹس انسٹال ہوجائیں گے۔

sudo dpkg -i urdu.deb

dpkg Urdu installer in terminal

یاد رہے کہ “urdu” ڈاون لوڈ شدہ انسٹالر کا فائل نیم ہے، آپ کے فائل کا نام مختلف ہوسکتا ہے۔

اس کے بعد لینکس آپریٹنگ سسٹم ری سٹارٹ کریں۔ اردو لکھنے کا طریقہ وہی ہے جو ونڈوز کا ہے، یعنی Alt + Shift استعمال کرکے کی بورڈ تبدیل کیا جاتا ہے۔

اردو کی بورڈ لے آؤٹ

پاک اردو انسٹالر آپ کے کمپیوٹر میں فونیٹیک اردو کی بورڈ انسٹال کردیتا ہے۔ فونیٹیک کا مطلب یہ ہے کہ الف اے کے بٹن سے لکھا جائیگا، ب بی کے بٹن سے، ت اور ٹ T کے بٹن سے وغیرہ وغیرہ۔

کی بورڈ سے نارمل انداز سے، یعنی شفٹ وغیرہ کے بغیر لکھتے ہوئے مندرجہ ذیل نقشہ بنتا ہے۔

نارمل اردو کی بورڈ لے آؤٹ

جبکہ Shift اور AltGr کے ساتھ کی بورڈ کا مندرجہ ذیل نقشہ بنتا ہے۔

Urdu Keyboard Layout with Shift and AltGr respectively

یاد رہے کہ AltGr کی بورڈ کے دائیں طرف کے Alt کو کہا جاتا ہے۔

 

Comments

comments

One Comment on “
کمپیوٹر (ونڈوز اور لینکس) پر اردو کیسے لکھیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *